کشمیر :کورونا کے بیچ مجالس عزا کا سلسلہ شروع

   

سری نگر: وادی کشمیر میں بھی کورونا وبا کے بیچ جمعے سے ماہ محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا کے انعقاد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔وادی بھر میں امام بارگاہوں میں حسب دستور فرش عزا بچھایا گیا ہے اور ذاکرین نے مرثیہ و وعظ خوانی کر کے امام عالی مقام کے تئیں خراج پیش کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں بھی ماہ محرم الحرام کے دوران باقاعدہ سے مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے جس کا سلسلہ مہینہ بھر جاری رہتا ہے ۔ وادی میں خاص طور پر ذاکرین کشمیری مرثیہ پڑھتے ہیں۔ادھر شیعہ مذہبی انجمنوں نے عزاداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مجالس یا جلوس ہائے عزا کے دوران کورونا کے متعلق جاری گائیڈ لائنز پر من و عن عمل کریں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کو ممکن بنایا جا سکے ۔