جموں وکشمیر میں ہندوستان کی عملداری کے نئے قوانین پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سرکردہ عہدیداروں کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو پھر ایک بار اجاگر کیا ہے ۔ دفتر خارجہ نے ہفتہ کو بتایا کہ وزیر موصوف نے یو این سکریٹری کونسل کے صدر اور یو این سکریٹری جنرل کو موسومہ ایک اور جامع تحریر کے ذریعہ انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے واقف کرایا ہے ۔ یہ مکتوب 21 مئی کو تحریر کیا گیا ۔ قریشی نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کی عملداری کے نئے قوانین کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ اقوام متحدہ قرار دادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول اور سرحد پر سیز فائر کی مبینہ خلاف ورزیوں پر بھی پاکستان کی تشویش سے واقف کرایا ۔ قریشی دراندازوں کے نام نہاد لانچ پیاڈس کے بے بنیاد ہندوستانی الزامات کو مسترد کردیا ۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کے پس پردہ حقیقی ہندوستانی مقصد غلط فلیگ آپریشن کے لیے بہانہ تلاش کرنا ہے جس کے تعلق سے پاکستان بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرتا آیا ہے ۔ ۔