سرینگر : وادی کشمیر میں ان دنوں عادل منظور شاہ کا شمارمقبول ْگلوکاروں میںکیا جارہا ہے۔عادل نہ صرف گلوکاربلکہ میوزک کمپوزر اور مصنف بھی ہے ۔عادل کی پیدا ئش یکم مارچ 1995کو ضلع بارہمولہ کے چھوٹے سے گاؤں سنگاپور پٹن میں ہو ئی۔انہوں نے اپنے موسیقی کے سفر کا آغاز 14سال کی عمر میں پورے جوش و ولولہ کے ساتھ کیااور آغاز سے ہی اپنی قابلیت کو منوانے لگے۔اور دیکھتے ہی دیکھتے عادل کی شہرت وادی کشمیر کے علاوہ پورے ملک اور بیرون ملک تک پہنچ گئی۔ کیریئر کے آغاز کے صرف پانچ سال بعد یعنی 2014 میں ان کے سْوپر ہٹ البم ’کرال کور‘ نے خوب دھوم مچائی۔ چاروں طرف اس البم کے چرچے ہو نے لگے۔ کم عمری میں ہی عادل شاہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ حالیہ برسوں میں انہوں نے شازیہ بشیر ، تحسینہ شفیع اور دیگر معروف گلوکاروں کے ساتھ ڈھائی سو سے زیادہ گانے کمپوز کئے ۔