کشمیر کے ضلع گاندر بل میں اسلحہ و گولہ باردود بر آمد

   

سری نگر،سیکورٹی فورسز نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے صدر باغ جنگل علاقے میں بدھ کی صبح ایک آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔سی آر پی ایف کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سی آر پی ایف کی 118 بٹالین اور گاندربل پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی علی الصبح گابدربل کے صدر باغ جنگل علاقے کا تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آپرشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں اے کے 47 رائفل کی گولیاں، اس کے دو میگزین، تین ہینڈ گرینیڈ،کارڈکس تار وغیرہ شامل ہیں۔موصوف ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس پورے علاقے کی مکمل تلاشی لی۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔