کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسند ہلاک

   

سرینگر: جنوبی ضلع کولگام کے مونند میں ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ایک مسلح تصادم کے دوران ایک عسکریت پسند کو ہلاک کیا گیا جس کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔