کشمیر، لیہہ اور کارگل میں وقف بورڈ قائم کئے جائیں گے :نقوی

   

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور لیہ- کارگل میں جلد ہی وقف بورڈ قائم جائیں گے اور اس سلسلے میں کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔جمعہ کو یہاں مرکزی وقف کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ، مسٹر نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لیہ کارگل میں جلد ہی وقف بورڈ قائم کئے جائیں گے ، جس کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔ آزادی کے بعد جموں و کشمیر اور لیہ کارگل میں پہلی بار آرٹیکل 370 ختم کئے جانے اور آزادی کے بعد جموں و کشمیر اور لیہ-کرگل میں پہلی بار وقف بورڈ تشکیل دیئے جائیں گے تاکہ وقف املاک کے مناسب استعمال کو یقینی بنایا جاسکے اور انھیں سماجی و اقتصادی – تعلیمی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جائے ۔ “وزیر اعظم عوامی ترقیاتی پروگرام” کے تحت بھی بھرپور مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لیہ کارگل میں وقف کی ہزاروں املاک ہیں جن کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ وقف املاک کی ڈیجیٹائزیشن اور جیو ٹیگنگ / جی پی ایس میپنگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے جو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ ’’پردھان منتری جان وکاس پروگرام‘‘کے تحت ملک کے دیگر حصوں کی طرح جموں و کشمیر ، لیہ کارگل میں مرکزی حکومت کی جانب سے اسکول ، کالجز ، آئی ٹی آئی ، گرلز ہاسٹلز ، ہنر مند ترقیاتی مراکز ، “سدبھاو منڈپ” ، “ہنر ہب”۔ ، اسپتال ، کامن سروس سینٹر وغیرہ بڑے پیمانے پر تعمیر کیے جائیں گے۔