کشمیر:حمید للہاری ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر

   

Ferty9 Clinic

انصار غزوۃ الہند کا ویڈیو بیان میں اعلان
سری نگر7جون (سیاست ڈاٹ کام ) انصار غزوۃ الہند نامی جنگجو تنظیم نے وادی کشمیر میں حمید للہاری کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ حمید للہاری کا تعلق ضلع پلوامہ کے للہار کاکہ پورہ سے ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ للہاری نے سال 2017 میں حزب المجاہدین سے قریب ایک درجن ساتھیوں سمیت علاحدگی اختیار کرنے کے بعد القاعدہ سے منسلک ‘انصار غزوۃ الہند’ کے ساتھ ناطہ جوڑا تھا اور ذاکر موسیٰ کے نائب کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔رپورٹس کے مطابق انصار غزوۃ الہند کی میڈیا ونگ ’الحر‘کی طرف سے چہارشنبہ کو جاری ایک ویڈیو بیان میں تنظیم کے ترجمان ابو عبیدہ حفظ اللہ نے بتایا کہ للہاری عرف ہارون عباس کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا گیا ہے اور غازی ابراہیم خالد کو اس کا نائب قرار دیا گیا ہے ۔