سوپور:کشمیر کے فروٹ گروورس و ڈیلرس نے منگل کووادی کو ملک کے دوسرے حصوں کیساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کے بار بار بند رہنے اور مارکیٹ میں غیر معیاری ادویات و کھاد کی بھرمار کیخلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘گورنر انتظامیہ ہوش میں آؤ’ اور ‘فروٹ گروورس کو بچاؤ’ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔ لاک ڈاؤن کے بیچ غیر معیاری ادویات و کھاد ملنے کا شکایت کی گئی جس سے نہ صرف فروٹ کو نقصان ہوا بلکہ درخت بھی خراب ہوگئے۔