کشمیر:موسمی حالات دگرگوں،ژالہ باری کی پیش قیاسی

   

سرینگر : وادی کشمیر میں دگوگوں موسمی حالات کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری ہونے کی بھی پیش گوئی کر دی ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 19 اور20 مئی کو موسلا دھار بارشوں کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں اس دوران کہیں کہیں ژالہ باری ہونے کا بھی امکان ہے ۔ وادی میں دگرگوں موسمی حالات کے باعث شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے نیچے ہی درج ہو رہا ہے ۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم تھا۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ۔