کشمیرکے خانگی اسکولو ں میں داخلہ فیس پر مکمل پابندی

   

سری نگر: جموں وکشمیر میں پرائیویٹ اسکولوں کے لئے فیس مقرر کرنے والی کمیٹی نے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس کا تقاضہ کرنے اور وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے ۔کمیٹی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اگرکسی اسکول کے خلاف داخلہ فیس وصول کرنے کی شکایت درج ہوئی تو اس کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے گی۔ان باتوں کا اظہار کمیٹی کے چیئر پرسن جسٹس سنیل حالی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ‘پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے داخلہ فیس کا تقاضہکرنے اور وصول کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جس میں اسکول کی افلیشن اور ریکوگنیشن کی منسوخی شامل ہے ‘۔مسلسل شکایتیں موصول ہو رہی ہیں کہکشمیر کے چند نجی اسکول قانون کی خلاف ورزی کرکے طلبہ اور ان کے والدین سے داخلہ فیس کے عوض موٹی رقمیں وصول کرتے ہیں۔