کشمیری سیبوں پر آزادی کے نعرے تحریر

,

   

٭ کشمیری سیبوں پر آج کل آزادی اور محالفین نعرے تحریر کرتے ہوئے مقامی لوگ اپنے غم و غصہ کا انوکھا اظہار کر رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کے کٹھوا میں میوہ فروشوں نے میوہ جات کے جو باکس لائے ہیں ، ان میں سیبوں پر ’میری جان عمران خان‘ ، ’ آئی لوو برہان وانی‘ ، ’ذاکر موسیٰ واپس آؤ‘ جیسے نعرے پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ میوہ فروشوں نے کشمیر سے سیبوں کا بائیکاٹ کردینے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد کارروائی کرے اور پابندیاں ہٹائے۔ بعض میوہ فروشوں نے مخالف پاکستان اور مخالف دہشت گرد نعرے بھی لگائے ۔