کشمیری نژاد عائشہ شاہ کو بائیڈن کی ڈیجیٹل ٹیم میں اہم مقام

   

واشنگٹن : امریکی منتخب صدر جوبائیڈن نے اعلان کیاکہ اِن کے وائٹ ہاؤز کی وائٹ ہاؤز ڈیجیٹل ٹیم میں اہم ارکان شامل ہیں۔ اِن میں کشمیری نژاد عائشہ شاہ کو سینئر پوزیشن دیا گیا ہے۔ جوبائیڈن کی ٹیم کی جانب سے اعلان کے مطابق عائشہ شاہ کو وائٹ ہاؤز آفس آف ڈیجیٹل اسٹراٹیجری میں پارٹنرشپ منیجر بنایا گیا ہے۔ اِس ٹیم کی قیادت روب فلیرٹے کررہے ہیں جو ڈیجیٹل اسٹراٹیجی کے ڈائرکٹر بھی ہیں۔ اِس ٹیم میں ڈیجیٹل اسٹراٹیجی کی وسیع تر مہارت رکھنے والے ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ ٹیم وائٹ ہاؤز کا امریکی عوام سے رابطہ مضبوط بنائے گی۔ ٹیم کے ذریعہ ایک پارٹنرشپ کو فروغ دیا جائے گا جو منتخب صدر اپنے خود کے سوشل پلیٹ فارم سے امریکی عوام کے ساتھ راست ربط پیدا کرسکیں گے۔ عائشہ شاہ جو امریکہ کے لوئزانا میں بڑی ہوئیں، سابق میں انھوں نے بائیڈن ۔ ہیرس کی انتخابی مہم میں ڈیجیٹل پارٹنرشپ منیجر کی حیثیت سے خدمت انجام دی ہے۔ وہ اُس وقت اسموتھسنن انسٹی ٹیوشن کے لئے خصوصی نمائندہ کے طور پر کام کررہی ہیں۔ اِس کے علاوہ عائشہ شاہ نے اسٹراٹیجک کمیونکیشن اسپیشلسٹ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔