کشمیریوں پر ’ پاگل لوگوں ‘ کے حملوں کی مذمت : مودی

   

کانپور ( یو پی ) 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کشمیریوں پر اگر کہیں حملے ہوتے ہیں تو ریاستی حکومتیں اس کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ لکھنو میں جو حملہ کیا گیا تھا وہ پاگل لوگوں کی کارستانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اتحاد کی فضا کو برقرار رکھنا ضروری ہے اور ایسے حملے قابل مذمت ہیں۔