حیدرآباد30اپریل(یو این آئی) مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ بھارت گوور ٹرینوں کو ملک کے شاندار ثقافتی ورثہ اور تاریخی مقامات کی سیر کیلئے متعارف کیا گیا ہے ۔ گنگا پشکر یاترا ،پوری، کاشی ، ایودھیا بھارت گورو ٹرین کا آغاز کشن ریڈی نے سکندرآباد اسٹیشن پر جھنڈا لہرا کر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرینوں کو مسافروں کا تعاون حاصل ہے ۔ ان ٹرینوں کے ذریعہ مسافرین کو کافی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان ٹرینوں کے ذریعہ مسافرین کو ہری دواور، رشی کیش کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ مسافر اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔