کشن ریڈی کو کابینی درجہ پر ترقی

   

تلنگانہ سے بی جے پی لیڈر جی کشن ریڈی کو آج کابینی ردوبدل کے بعد مملکتی وزیر سے ترقی دیکر کابینی درجہ عطا کیا گیا ہے۔ وہ وزارت داخلہ کے جونیر منسٹر تھے۔ اب کابینی وزیر ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے نگران ہوں گے۔ وزیراعظم مودی کی دوسری میعاد میں یہ پہلی مرتبہ کابینی ردوبدل ہوا ہے ۔ کابینی ارکان کی اوسط عمر آج کی تبدیلیوں کے بعد تاریخ کی سب سے کم ہوگئی ۔ ردوبدل کے بعد خاتون وزراء کی تعداد بڑھ گئی اور انتظامی تجربہ رکھنے والوں میں خصوصیت سے نمائندگی دی گئی ہے ۔ سابق چیف منسٹر آسام سربنند سونوال کو کابینی وزیر کا حلف دلایا گیاہے۔