کیلگری (کینیڈا)۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) چھٹی سیڈ ہندستان کے پروپلي کشیپ نے اپنا جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کینیڈا اوپن بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں مرد سنگلس کے خطابی مقابلے میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔عالمی رینکنگ میں 36 ویں نمبر کے ہندوستانی کھلاڑی نے ہفتہ کو سیمی فائنل میں چوتھی سیڈ چینی تائی پے کے وانگ جو وی کو ایک گھنٹے 10 منٹ میں 14-21، 21-17، 21-18 سے شکست دی۔ کشیپ کا اس جیت کے ساتھ دنیا میں 30 ویں درجہ بندی کے وی کے خلاف 3-0 کا ریکارڈ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے اسی سال تائی پے کے کھلاڑی کو انڈیا اوپن میں بھی شکست دی تھی۔خطاب کیلئے کشیپ کا چین کے لی شی فینگ سے مقابلہ ہوگا۔ کشیپ 126 ویں رینکنگ کے چینی کھلاڑی کے خلاف پہلی بار کھیلیں گے ۔