جموں: کشمیری مہاجر پنڈتوں نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے بلائی جانے والی کل جماعتی میٹنگ میں دعوت نہ دیے جانے پر یہاں پریس کلب کے باہر علامتی احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرہ بازی بھی کر رہے تھے ۔اس موقع پر سنجے گنجو نامی ایک احتجاجی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو ہمیشہ نظرانداز کیا گیا ہے اور آج بھی جو اہم میٹنگ بلائی گئی اس میں ہمارے نمائندے کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا: ‘آج کشمیر پر اہم میٹنگ ہو رہی ہے لیکن ہمارے کسی بھی نمائندے کو اس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔