کل وزیر اعلی عہدے کا حلف لیں گی ممتا بنرجی، راج بھون میں کی گورنر سے ملاقات

,

   

کل وزیر اعلی عہدے کا حلف لیں گی ممتا بنرجی، راج بھون میں کی گورنر سے ملاقات

ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی 5 مئی کو مغربی بنگال کی وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیں گی۔ انہیں کل قانون ساز پارٹی کا لیڈرمنتخب کیاگیاہے۔ نومنتخب ایم ایل اے 6 مئی کو حلف لیں گے۔ ٹی ایم سی لیڈر اور وزیر پرتھا چٹرجی نے یہ معلومات دی ہیں۔ بتادیں کہ ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کردی ہے اور مسلسل تیسری بار ریاست کی باگ ڈور برقرار رکھی ہے۔ ٹی ایم سی نے اسمبلی کی 292 سیٹوں میں سے 213 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ساتھ ہی اس اسمبلی انتخابات میں اپنی پوری طاقت جھونک دینے والی بی جے پی نے 77 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ ساتھ ہی نیشنل سیکولرکے نشان پرلڑنے والے آئی ایس ایف کو ایک نشست ملی ہے اورایک آزاد امیدوار بھی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔ کانگریس اور بائیں بازو کھاتہ بھی کھولنے میں ناکام رہے۔