کلدیپ سنگھ سینگر کا اسلحہ لائیسنس منسوخ کردیا گیا

   

لکھنو۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل آوری کے لئے سی بی آئی نے اناؤ ریپ کیس متاثرہ کے ساتھ رائے بریلی میں پیش آئے سڑک حادثے کی جانچ کا آغاز کردیا ہے تو وہیں اناؤ ضلع انتظامیہ نے پارٹی سے برخاست کئے جانے کے بعد ملزم ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے ۔اناؤضلع انتظامیہ نے ملزم ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کے ذاتی ہتھیاروں کے لائیسنس منسوخ کردئے ہیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دویندر کمار پانڈے نے بتایا کہ ہتھیاروں کے لائنسنس منسوخ کئے جانے باقی تھے کیونکہ انتظامیہ کو عدالت کے ہدایت کا انتظار تھا۔ہتھیاروں کے لائنسنس کی منسوخی ایک عدالتی کاروائی ہے اس ضمن میں کئی اقدام کی ضرورت ہوتی ہے ۔سینگر کے نام تین لائیسنس جاری کئے گئے ہیں۔جن میں ایک سنگل بیرل گن، ایک رائفل اور ایک ریوالور شامل ہیں۔وہیں دوسری جانب سنیچر کو کے جی ایم یو کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن کے مطابق متأثرہ اور اس کی وکیل کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے ۔