کلواکرتی: رکن اسمبلی سے صحافیوں کی ملاقات

   

کلواکرتی /2 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایم ایل اے جے پال یادونے صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تیقن دیا۔ کلواکرتی کے ایم ایل اے جے پال یادو نے کہا کہ وہ ہمیشہ صحافیوں کی حمایت کریں گے کلواکرتی پرنٹ میڈیا اسوسی ایشن کے صدر پی وینکٹیا کی قیادت میں ایم ایل اے کیمپ آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وینکٹیا نے ایم ایل اے جے پال یادو کو صحافیوں کے مسائل واقف کروایا ایم ایل اے نے صحافیوں کے مسائل کے حل کا تیقن دیا بعد ازاں ایم ایل اے کو صدر وینکٹیا اور ممبران نے شال پہنا کر مبارکباد دی۔ اس پروگرام میں جرنلسٹ اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری سرینواس ریڈی اور ورکنگ گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔