کلواکرتی میں عادی سارق گرفتار

   

کلواکرتی : سی آئی کلواکرتی اے سیدلو نے کلواکرتی منڈل کے جی ڈی پلی کا متوطن باشا مونو سیدلو عمر چالیس جو 10 سرقہ کی وارداتوں میں شامل ہے میڈیا کے روبرو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ عادی سارق کلواکرتی اور جڑچرلہ منڈل کے مختلف گاؤں میں 10 چوری کے واقعات میں ملوث ہے ۔ حیدرآباد چوراہے پر مشتبہ حالت میں گھوم رہے شخص کی کسی اجنبی شخص نے پولیس کو اطلاع دی ۔ فوری حرکت میں آتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کلواکرتی پولیس نے ایک مرتبہ پھر دوبارہ گرفتار کرتے ہوئے میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے پوری تفصیلات بتائی اور دوبارہ ان کو جیل منتقل کردیا ۔ اس موقع پر کلواکرتی سی آئی اے سیدلو نے چور کی گرفتاری میں اہم رول ادا کرنے والے نوجوان نذیر ، چندو اور کلواکرتی ایس آئی مہندر کی ستائش کی اور انعامات سے نوازا ۔