کلواکرتی ۔ آزادی ہند کی گولڈن جوبلی جشن تقاریب کے موقع پر کلواکرتی میں مسلمانان کلواکرتی کی جانب سے بعد نماز جمعہ ایک زبردست ریالی کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عوام اپنے ہاتھوں میں جھنڈا لئے ہوئے جشن منایا۔ یہ ریالی مسجد معراج سے برآمد ہوکر کلواکرتی کے محبوب نگر چوراہے پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع کلواکرتی پولیس بھی ان کے ساتھ ساتھ رہی تاکہ ریالی کے گذر گاہوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ نہ ہو۔