نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے پر کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کا ازخود نوٹس لیا ہے۔دو رکنی بنچ نے واضح کیا کہ ہم لڑکی کی کاؤنسلنگ میں مکمل غیر جانبداری ہونی چاہیے۔ اس پر مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ ہم کسی بھی قسم کی مدد کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
راجستھان یونیورسٹی کا امریکہ کی
یونیورسٹی سے مفاہمت نامہ
اجمیر: راجستھان کی سنٹرل یونیورسٹی اور امریکہ کی فلاڈیلفیا کی ڈریکسل یونیورسٹی کے درمیان ایک تعلیمی معاہدے پر دستخط ہوئے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق 233 سال پرانی ڈریکسل یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوئے ۔ اس کا مقصد تعلیمی قابلیت کو فروغ دینا، تعلیمی تحقیق اور اختراع میں عمدگی کو فروغ دینا ہے ۔