کلکٹر سدی پیٹ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا‘ ہائی کورٹ کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ ہائی کورٹ نے کلکٹر سدی پیٹ وینکٹ رامی ریڈی 5000 روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔کالیشور پراجکٹ متاثرین کی داخل کردہ توہین عدالت مقدمہ میں کلکٹر نے حلفنامہ داخل نہیں کیا۔ حلف نامہ کے ادخال میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرکے عدالت نے جرمانہ عائد کیا ۔ عدالت سے سابق میں کلکٹر کو ہدایت تھی کہ وہ معاوضہ کی ادائیگی کے بعد عوام سے اراضی حاصل کریں، لیکن عہدیداروں نے معاوضہ کے بغیر ہی اراضی حاصل کرلی۔ کسانوں نے کلکٹر کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کلکٹر بیرونی دورہ پر ہیں۔ عدالت نے کہا کہ عہدیدار دراصل ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہے ہیں لہذا کلکٹر پر 5 ہزار کا جرمانہ عائد کیا جائے۔