کلکٹر نظام آباد آئیسولیشن سنٹروں میں اضافہ کے خواہاں

   

نظام آباد ۔ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کوویڈ کی وباء میں دن بہ دن اضافہ کے باعث آئسولیشن سنٹروں میں اضافہ کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے گذشتہ 3 دنوں سے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے ایریا ہاسپٹل کمیونٹی سنٹرس کی نشاندہی کررہے ہیں اور بودھن ایریا ہاسپٹل میں 30بستر ، آرمور میں 30 بستر ، درپلی ، ڈچپلی ، ورنی ، موڑتاڑ ، چوٹ پلی کے ہیلت سنٹروں میں 10 بستر پر مشتمل سنٹر قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ضلع میں دن بہ دن کیسوں میں اضافہ کے باعث ضلع کلکٹر قبل از اقدامات کرتے ہوئے آئسولیشن سنٹر قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ضلع میں 560 مثبت کیس ظاہر ہوئے ہیں اور سرکاری دواخانہ میں 200 بستروں پر مشتمل سہولتیں دستیاب ہے اور 150 اضافہ کیلئے کوشاں ہے اور 250 بستروں پر آکسیجن کی سہولت بھی دستیاب رکھی گئی ہے ۔ پازیٹیو کیس میں اضافہ ہونے پر نیالکل روڈ پر واقع ای ایس آئی ہاسپٹل میں 50 تا100 اور کنٹیشور بائی پاس پر واقع لائنس کلب کی عمارت میں بستروں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور بھی اضافہ ہونے کی صورت میں سہولتوں کے مطابق بستروں میں اضافہ کیلئے غور کیا جارہا ہے نہ صرف مستقراطراف و اکناف کے علاقہ میں آئسولیشن سنٹر قائم کرنے کیلئے غور کیا جارہا ہے تاکہ ہنگامی صورت میں حالات سے نمٹنے کیلئے سہولتیں دستیاب رہیں ۔