حضورآباد :۔ ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک نے حضورآباد کے ایک موضع پوتی ریڈی پیٹ کا دورہ کیا وہاں پٹنا پرگتی کے تحت پلے پرگتی پروگرام کے کاموں کی تنقیح کی موضع میں وینکٹادھام نرسری اور راستوں کے اطراف شجرکاری کا جائزہ لیا اور نرسری کے کام پر اطمنان کا اظہار کیا اور اسکے سیوک سپریا کو مبارک باد دی موضع میں پلّے پرگتی کے تحت کام بہتر انداز میں کیا جارہا ہے سرپنچ ،ونائب سرپنچ ،یم پی ٹی سی وارڈ ممبران موضع کے معتمد وخواتین کی سراہنا ۔ضلع کلکٹر کے ہمرا ہ ضلع پنچایت افسر ،وی بچیا،یس بی یم یونیسف ضلعی کو آرڈینیٹر کشن سوامی،یم پی ڈی او،تحصیلداریم پی او، ویلیج سکریٹری جنگلات بیٹ افسرملازمت حامی انجینرنگ،ٹیکنکل اسسٹنٹ موجود تھے۔
آرمور میں طئے بازاری کا ہراج
آرمور :۔ آرمور میونسپل کمشنر جگدیشور گوڑ کی نگرانی میں طئے بازاری ہراج کیلئے بولی لگائی گئی اس ہراج میں 4 افراد نے حصہ لیا سب سے زائد بولی لگانے والے تلاری چندو کے حق میں سبزاری کی زمینداری سونپی گئی ۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر نے صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سبزاری ہراج میں تاخیر ہوئی اس طرح سبزاری کی بولی گورنمنٹ کی قیمت 12 لاکھ 20 ہزار ایکسو 47 ، (12,20147) سے شروع کی گئی اس طرح زائد بولی لگانے والے تلاری چندو کو سبزاری دی گئی اس طرح 13 لاکھ 67 ہزرا میں ہراج کی گئی یہ ہراج ٹنڈر جولائی 2021 تا مارچ 2022 تک اس کی معیاد 9 ماہ رہے گی ۔