کلکٹر کا ویڈیو وائرل، ڈگ وجئے کا برخاستگی کا مطالبہ

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے پنا کلکٹر سنجے مشرا کے ایک وائرل ہونے والے ویڈیو پر کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ سمیت اور دیگر پارٹی لیڈروں نے کلکٹر کو برخاست کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔مسٹر سنگھ نے وائرل ویڈیو کو ٹویٹ کیا اور لکھا کہ کیا کسی بھی سرکاری ملازم کو اپنے سروس رولز میں کسی سیاسی پارٹی کو فروغ دینے کی اجازت ہے ؟ ایسے افسر کو فوری طور پر معطل اور برخواست کرنے کی کاروائی کرنی چاہئے ۔دراصل مسٹر مشرا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں ‘وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ جب آزادی کی صد سالہ ہوتویہ حکومت قائم رہے ، یعنی آپ کو اگلے 25 سال تک اسی محنت کے ساتھ اس حکومت کے ساتھ رہنا ہے ، کسی کے بہکاوے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔