کلیا نی پریادرشنن کی خواتین پر مبنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع

   

چنئی، 20 نومبر (آئی اے این ایس) اداکارہ کالیا نی پریادرشنن جو اپنی حالیہ ریلیز لوکاہ کی غیر معمولی کامیابی کا جشن منا رہی ہیں، اب اپنے اگلے پروجیکٹ پرکام شروع کر چکی ہیں، جو ذرائع کے مطابق خواتین پر مبنی ہی فلم ہے۔ یہ فلم ہدایت کار تھیراویام ایس۔ این کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور اسے معروف پروڈکشن ہاؤس پوٹینشل اسٹوڈیوز پروڈیوس کررہا ہے۔ فلم کی شوٹنگ حال ہی میں شروع ہوئی ہے۔ یہ پروڈکشن ہاؤس کی ساتویں فلم ہے، جو اس سے پہلے مایا، ماناگَرَم، مونسٹر’، تاناآرن، ایروگا پترْ، اور بلیک جیسی چھ تنقیدی اور تجارتی طور پر کامیاب فلمیں دے چکا ہے۔ ابھی تک بے عنوان اس فلم میں کلیا نی پریادرشنن مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ کلیا نی کے حالیہ پین انڈین بلاک بسٹر کے بعد اس پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ان کا اشتراک ناظرین میں بڑی توقعات پیدا کررہا ہے۔ فلم میں کلیا نی کے ساتھ دیودرشنی اور نان مہان اللّا کے شہرت یافتہ ونوتھ کشور بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق فلم کی ٹیم پورے پروجیکٹ کی شوٹنگ ایک ہی شیڈول میں مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ چنئی میں شروع ہو چکی ہے اور زیادہ تر حصہ یہیں فلمایا جائے گا۔ اگر ممکن ہوا تو پوری فلم کو چنئی میں ہی مکمل کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا۔ فلم کی تکنیکی ٹیم بھی مضبوط ہے۔ پربین بھاسکر اور سری کمار نے ہدایت کارکے ساتھ مل کر اسکرین پلے اور مکالمے تحریر کیے ہیں۔ فلم کی موسیقی تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے تمل موسیقار جسٹن پربھاکرن نے تیارکی ہے۔ فلم کے سینماٹوگرافر گوکل بینوئے ہوں گے، جبکہ ایڈیٹنگ ارال آر۔ تھنگم کریں گے۔ مایا پانڈی فلم کے پروڈکشن ڈیزائنر ہیں اور کاسٹیوم ڈیزائن اناذ فرحان اور شیر علی کریں گے۔ فلم کو ایس۔ آر۔ پرکاش بابو، ایس۔ آر۔ پربو، پی۔ گوپیناتھ اور تھنگا پربھاکرن آر، *پوٹینشل اسٹوڈیوز کے بینر تلے پروڈیوس کر رہے ہیں۔