کلیان جویلرس کا پہلے مرحلہ میں نیٹ ورک توسیع کرنے کا اعلان

   

حیدرآباد۔ کلیان جویلرس ہندوستان کی سب سے بڑی جویلرس کی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس نے اعلان کیا ہے کہ برانڈ ہذا کا منصوبہ ہے کہ اپنے ریٹیل کاروبار کو پہلے سہ ماہ میں 13% تک بڑھائے۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ اپنی کارکردگی کو سات ریاستوں تک توسیع کرے اور 24 اپریل 2021 تک 14 نئے شورومس کا اضافہ کرے ۔ حالانکہ برانڈ ہذا کا منصوبہ ہے کہ اس کی موجودہ کارکردگی ٹائر ۔1شہروں میں بڑھائی جائے۔ ٹائر ۔1 شہروں میں کلیان جویلرس کا منصوبہ ہے کہ پان نئے آؤٹ لیٹس کا آغاز کرے اور اپنے علامتی شوروم کا بھی افتتاح عمل میں لائے۔ کمپنی سے متعلق توسیعی منصوبوں اور حکمت عملیوں پر بات کرتے ہوئے مسٹر ٹی ایس کلیانہ رامن چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر کلیان جویلرس نے کہا کہ پہلے سہ ماہی کے دوران ہم 14 نئے آؤٹ لیٹس کا اضافہ کریں گے