لکھنؤ: چترکوٹ کو چھوڑ کر اترپردیش کے زیادہ تر اضلاع میں معمول سے بھی کم ہوئی بارش کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کسانوں کو یقین دلایا ہے کہ قدرتی وجوہات سے متاثر فصل کی وجہ سے ان کو نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا ،یوگی نے ہفتہ کو ایک اعلی سطح میٹنگ میں کہا کہ اس سال ریاست میں اب تک کل 284 ملی میٹر ہی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو سال 2021 میں ہوئی 504.10ملی میٹر اور سال 2020 میں ہوئی 520.3ملی میٹر بارش کے مقابلے میں کم ہے۔ اس درمیان چترکوٹ واحد ایسا ضلع رہا جہاں معمول سے 120فیصدی زیادہ بارش ہوئی ہے۔معمول کی بارش نہ ہونے کی وجہ سے خریف فصلوں کی کاشت کاکام متاثر ہوا ہے۔ حالانکہ 19جولائی کی بعد ہوئی بارش سے حالات میں کافی بہتری آئی ہے۔