پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی اہلیہ فوج کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر فوجی پریڈ کے دوران ملک کے سب سے بڑے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی شکل والا ہار پہن کر نظر آئیں۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف نے بتایا ہیکہ مسز ’’ری سول جو‘‘ مسکراتی ہوئی نظر آئیں اور ایک ضیافت میں ان کے گلے میں میزائل والا ہار نظر آیا۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر کم جونگ ان اور ان کی بیٹی کم جوئی (10 سال) بھی موجود تھے۔ فوجی رہنماؤں نے نوٹ کیا کہ ہار ’’ہواسونگ 17‘‘ میزائل کی علامت لیے ہوئے ہے۔ یہ میزائل گزشتہ برس لانچ کیا گیا تھا۔ یہ وہ میزائل ہے جو شمالی کوریا سے امریکہ تک پہنچ سکتا ہے۔