کم دام پر سونا فراہم کرنے کے نام پر دھوکہ دینے والی ٹولی گرفتار

   

ملزمین کا ماضی کا ریکارڈ خراب ، سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد : /3 نومبر (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے کی دھوکہ دہی میں ملوث عادی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو کاچی گوڑہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ محمد رفیق ابراہیم کلبرگی اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انجنی کمار نے کہا کہ رفیق ابراہیم سابق میں کرناٹک کے ہوناور پولیس اسٹیشن کے علاوہ ہبلی اور دیگر علاقوں میں دھوکہ دہی ، صندل کی لکڑی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ وہ اپنے 3 ساتھیوں بی سرینواس ، ریڈی پانڈو رنگاراؤ اور ایم انویش کمار کی مدد سے کم دام پر سونا فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ مذکورہ ٹولی تلنگانہ کے علاوہ آندھراپردیش ، کرناٹک میں جملہ 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے اور انہیں سابق میں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ انجنی کمار نے کہا کہ آسانی سے روپئے کمانے کی غرض سے مذکورہ افراد نے کم دام پر سونا فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ ملے پلی کے ساکن محمد عبدل افروز جو پیشہ سے لیاب ٹیکنیشین ہے اس ٹولی کے ایک رکن وکاس گوتم کے فیس بک پیج پر ایک اشتہار دیکھا جس میں کم دام میں سونا فراہم کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں افروز نے دھوکہ بازوں سے رابطہ قائم کیا اور وکاس گوتم نے 42 لاکھ میں ایک کیلو سونا فراہم کرنے کا دعویٰ کیا اور اس سلسلہ میں اُس ٹولی کے ایک اور رکن امیت پٹیل عرف گلزار سے رابطہ قائم کرنے کیلئے کہا ۔ مذکورہ دھوکے بازوں نے علاقہ نمبولی اڈہ کاچی گوڑہ سے عبدل افروز سے 48 لاکھ روپئے حاصل کرلئے اور بڑی چالاکی سے دھوکہ دے کر وہاں سے نقد رقم سے لدا ہوا بیاگ لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کاچی گوڑہ نے اس سلسلہ میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے دھوکہ بازوں کا پتہ لگالیا ۔ ب