کم عرصہ میں ٹرمپ نے جتنا نقصان پہنچایا وہ ناقابل یقین : بائیڈن

   

واشنگٹن : امریکہ کے سابق صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصیمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہے کہ یقین نہیں آتا۔شکاگو میں کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ متوسط طبقے اور ملازمت پیشہ افراد کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے امیر دوست اور امیر ہوجائیں، صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔کٹوتیوں سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے پر جوبائیڈن نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان ہوگا۔بائیڈن کی تقریر سے پہلے وائٹ ہاؤس ترجمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن رات کو خطاب کریں گے، اس سے کہیں پہلے تو ان کے سونے کا وقت ہوجاتا ہے۔