حیدرآباد /23 اپریل ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر لڑکوں کی ڈرائیونگ کے خلاف مہم چلائی گئی اور کم عمر لڑکوں کی ڈرائیونگ کے خلاف 1275 مقدمات درج کئے گئے اور پولیس نے اس دوران کارروئیوں میں 35 گاڑیوں کے رجسٹریشن ایک سال کیلئے منسوخ کردیا ۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے 5 اپریل تا 22 اپریل کے دوران خصوصی مہم میں یہ کارروائیاں انجام دیں۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس جوئل ڈیوس نے جاری کردہ بیان میں تفصیلات بتائی اور کہا کہ کم عمر لڑکوں کی ڈرائیونگ نہ صرف خود ان کیلئے بلکہ دیگر شہریوں کیلئے مشکلات اور حادثات کا سبب بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کم عمر لڑکا یا لڑکی خصوصی مہم کے دوران گاڑی چلاتے ہوئے پولیس کارروائی کا شکار ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں سخت اقدام کرتے ہوئے انہیں 25 سال کی عمر تک لائیسنس نہیں دیا جائے گاے ۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی مہم کو جاری رکھا جائے گا ۔ ٹریفک پولیس نے حادثات کی روک تھام اور کم عمر میں گاڑی چلانے سے ہونے والے نقصانات سے خود کم عمر بچوں اور دوسروں بچانے کیلئے یہ مہم شروع کی ہے۔ سرپرستوں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں پر نظر رکھیں۔ ع