کم عمر لڑکی کا جنسی استحصال کرنے والا نوجوان گرفتار و جیل منتقل

   


حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کو محبت کے جال میں پھانسکر جنسی استحصال کرنے والے بدغماش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق ایل بی نگر حدود میں واقع ایک کالونی کی ساکن 17 سالہ لڑکی پر اس کے پڑوسی میں رہنے والے 26 نوجوان نے جنسی استعمال کیا۔ لڑکی کو اپنی باتوں میں پھانسکر لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی اور کافی دنوں سے یہ لڑکی کو جنسی طور پر استعمال کررہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی والدہ کو لڑکی کی صحت اور اس کے رویہ پر شبہ ہوا اور اس نے لڑکی پر زور دیا تو اس نے پڑوسی لڑکے کے متعلق بتایا۔ لڑکی حاملہ بتائی گئی ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں پولیس نے اس 26 سالہ نوجوان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اور عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ع