یلاریڈی ۔5 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کم عمر نابالغ لڑکی کی شادی کرنے والے ماں باپ اور دولہے کے خلاف عہدیداروں نے POCSO مقدمہ درج کرلیا ۔ منڈل رام ریڈی میں 16 اکٹوبر کو نابالغ لڑکی کی شادی انجام دی گئی جس پر عہدیداروں نے لڑکی کو رسکیو ہوم کو منتقل کرکے تحقیقات کیں ۔ بعد ازاں رام ریڈی منڈل سکریٹری کی شکایت پر نابالغ لڑکی کی شادی کرنے والے ماں باپ اور شادی کرنے والے دولہے سریدھر کے خلاف سب انسپکٹر نریش نے POCSO مقدمہ درج کرلیا ۔