بنگلور۔29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے دو سابق چیف منسٹروں ایچ ڈی کماراسوامی اور سدارامیا کے علاوہ کرناٹک کے سابق وزراء اور اعلی سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہندوستانی تعزیری ضابطہ کی دفعہ 20 کے تحت ملک سے غداری، مجرمانہ سازش، حکومت ہند کے خلاف جنگ چھیرنے کی سازش کی حوصلہ افزائی وغیرہ کے الزامات اور مقدمہ درج کیا گیا ہے جنہوں نے 27 مارچ کو کانگریس اور جے ڈی ایس کے قائدین کے گھروں پر انکم ٹیکس کے دھاوئوں کے بعد اخباری پیامات جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو احتجاجی دھرنے منظم کئے تھے۔ ایک خانگی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے پولیس کو ان تمام کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مناسب قانونی کارروائی کی ہدایت کی تھی۔