کماروشواس کو معافی مانگنی چاہیئے:سپریہ

   

نئی دہلی ۔ سابق مرکزی وزیر اور ترنمول کانگریس پارٹی (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا کی بیٹی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا پر تبصرہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مشہور ٹی وی اداکار مکیش کھنہ کے بعد اب مشہور شاعرکمار وشواس نے بھی سوناکشی کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بنایا۔ تاہم ان کے اس بیان کے بعد ایک تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے وشواس سے ان کے اس بیان پرکہا کہ انہیں اپنی غلطی کا احساس کرنا چاہئے اور ایک باپ اور اپنی بیٹی دونوں سے معافی مانگنی چاہئے۔ ہندی شاعرکمار وشواس نے اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں منعقدہ ایک مشاعرے کے دوران کہ اپنے بچوں کو سیتا جی کی بہنوں، بھگوان رام کے بھائیوں کے نام یادکروائیں۔ اس کے علاوہ اپنے بچوں کو رامائن سنائیں اورگیتا پڑھائیں ورنہ ایسا نہ ہوکہ آپ کے گھرکا نام رامائن ہو لیکن آپ کے گھرکی شری لکشمی کو کوئی اور اٹھاکر لے جائے۔