تہران ۔ 30 مارچ (ایجنسیز) ایران نے پیر 30 مارچ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی کہ اس کی پاسداران انقلاب کور کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسیری انتقال کر گئے ہیں۔ ایرانی بیانات کے مطابق تنگسیری چند روز قبل ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے۔ تہران سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کور کی نیوز ویب سائٹ ’سپاہ‘ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ علی رضا تنگسیری ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے 26 مارچ گزشتہ جمعرات کے روز کہا گیا تھا کہ علی رضا تنگسیری کو ہلاک کر دیا گیا تھا، جو ایرانی بحریہ کے ایک ریئر ایڈمرل تھے۔