نوم پنہ، 11جولائی (یواین آئی) کمبوڈیا کی پارلیمنٹ نے حکومت کو اجازت دیدی ہیکہ وہ کسی بھی ایسے شخص کی شہریت منسوخ کرنے کا قانون بنائے جو ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کیلئے بیرونی ممالک کے ساتھ سازش کرتا ہے ۔ پارلیمنٹ نے حکومت کو قانونی ڈھانچہ بنانے کی اجازت دی ہے ۔وزیر اعظم ہن مانیٹ سمیت کل 125 قانون سازوں نے متفقہ طور پر آئین میں ایک ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت غیر ممالک کے ساتھ سازش کرنے والے کمبوڈیا کے شہریوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔