حیدرآباد ۔17 جون ( سیاست نیوز) کمسن بچوں سے سخت و خطرناک محنت کروانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیاہے ۔ ریاست بہار سے کم عمر بچوں کو حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے وسیم ان سے سخت اور خطرناک محنت کروا رہا تھا ۔ ان بچوں سے چوڑیاں تیار کرنے کے کارخانے سے کام کروا رہا تھا ۔ صبح 8 بجے تا رات 10بجے تک ان سے یہ خطرناک محنت کروائی جارہی تھی ۔ 16جون کو بالا پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 33سالہ وسیم ساکن کتہ پیٹ کو گرفتار کرلیا تھا اور اس کے چنگل سے 9 بہاری بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کروایا تھا ۔ پولیس کی پوچھ تاچھ میں وسیم نے اپنے جرم کو قبول کرلیا، بچپن بچاؤ اندولن ، سپندانا چائیلڈ لائین اور رنگاریڈی ضلع انتظامیہ نے پولیس کے ساتھ کارروائی انجام دی تھی ۔ پولیس نے اس طرح کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے ۔