نظام آباد۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اے سی پی ٹریفک نارائنہ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں شہر کے اسکول کالجس کے پرنسپلز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے اے سی پی ٹریفک نارائنہ نے کہا کہ کمسن بچوں کو گاڑیاں نہ دے اگر کوئی کمسن بچوں کو کالجس کیلئے جانے کیلئے بائیک پر آتے ہیں تو انہیں کالج میں آنے سے روک دیں اسی طرح کم سن بچے اپنے بھائی بہن کو اسکول یا کالجوں کو چھوڑنے کیلئے آتے ہیں تو انہیں اندر آنے کی اجازت نہ دینی چاہیے۔ تیز ڈرائیونگ سے بھی گریز کرنے کی خواہش کی۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر چندر راتھوڑ، سب انسپکٹر رحمت اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔