واشنگٹن: امریکی عدالت نے معروف نشریاتی ادارے سی این این کے سابق پروڈیوسر جان گریفن کو کمسن لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 19 سال قید کی سزا سنائی ہے۔سی این این کے پروڈیوسر 47 سالہ جان گریفن نے دو سال قبل سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ایک خاتون کو اپنے گھر پر بلایا تھا جن کے ساتھ ان کی کم سن بیٹی بھی تھی۔خاتون اور ان کی 9 سالہ بیٹی نے وہیں قیام کیا۔ جس کے دوران جان گریفن نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی نے اپنی والدہ کو بتایا جنھوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔جان گریفن نے 2021 میں عدالت میں جرم سے قبول کرنے سے انکار کردیا تاہم تفتیش مکمل ہونے اور ٹھوس شواہد ملنے پر سی این این پروڈیوسر کے پاس جرم کا اعتراف کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔دسمبر 2022 میں 47 سالہ جان گریفن نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا اور انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتاری کے بعد سی این این نے پروڈیوسر جان گریفن کو نوکری سے نکال دیا تھا۔