حیدرآباد : یکم / ڈسمبر (سیاست نیوز) کمسن طالبہ کی عصمت ریزی کرنے والے ایک بدغماش کو بورا بنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ لڑکی کی بگڑتی صحت پر تشویش کا شکار والدین نے لڑکی کی جانچ کے بعد مسئلہ کوپولیس سے رجوع کردیا اور پولیس نے سائی نامی 23 سالہ بدغماش کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکولس کو دو روزہ تعطیل کے سبب لڑکی گھر پر موجود تھی اور سائی نے لڑکی کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور ایک سے زائد مرتبہ لڑکی کی عصمت ریزی کی ۔ لڑکی کو ڈرا دھمکاکر اس کی عصمت ریزی کرنے کے بعد اس 9 سالہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ تاکہ وہ اس بات کا کسی سے انکشاف نہ کرے ۔ لڑکی خوف کے عالم میں خاموش تھی لیکن بگڑتی صحت پر والدین نے لڑکی سے وجہ پوچھی اور لڑکی نے اپنی والدہ سے سارا واقعہ بیان کردیا۔ بورا بنڈہ پولیس نے سائی کو گرفتار کرلیا ۔ ع
