حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کمسن لڑکی کو جنسی طور پر ہراسانی کرنے والے ایک شخص کو عدالت نے تین سال کی سزاء سنائی ہے ۔ گھٹکیسر پولیس نے اپریل 2017 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کردیا ۔ جہاں ایل بی نگر کی ایک عدالت نے ملزم 38 سالہ رسول کو تین سال کی سزا سنائی ہے ۔ شکایت گذار خاتون نے 4 اپریل 2017 کو گھٹکیسر پولیس میں شکایت کی تھی ۔ شکایت گدار خاتون مارچ 2017 میں اس کے شوہر سے ملاقات کیلئے سعودی عرب گئی تھی جہاں اس کا شوہر ملازمت کرتا ہے اور اس خاتون کی دو لڑکیاں اور لڑکا جن کی عمریں 12 سال 10 سال اور 6 سال ہے ۔ یہ بچے ان کے رشتہ داروں کے پاس رہتے تھے ۔ خاتون ہر روز اپنے بچوں سے بات کرتی تھی ۔ 2 اپریل کو ان کے مکان میں نل کی مرمت کی غڑض سے ہلپر آیا تھا اور اس نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی اور اس سے قبل بھی اس نے اس خاتون کی 10 سالہ لڑکی کو جنسی ہراسانی کا شکار بنا چکا تھا ۔ گھٹکیسر پولیس نے اس کے خلاف چارج شیٹ کو داخل کردیا اور عدالت نے سزا سنائی ۔