کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث شخص کے خلاف مقدمہ درج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) مادھاپور پولیس نے 8 سالہ کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے بموجب تیسری جماعت کی طالبہ جو کرایہ کے مکان میں مقیم ہے، کو مالک مکان 46 سالہ چکرادھر نے چاکلیٹ کے بہانے مکان لے گیا اور وہاں پر اُس کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی۔ لڑکی نے چیخ و پکار کرکے اپنے ماں باپ کو آگاہ کیا اور اُس کے خلاف مادھاپور پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس مادھاپور نے چکرادھر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُس کی تلاش شروع کردی۔