حیدرآباد۔/20 ستمبر، ( سیاست نیوز) گنیش وسرجن کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے حسین ساگر جھیل اور کئی گنیش پنڈالوں کا دورہ کیا۔ پولیس کمشنر نے گنیش پنڈالوں کا معائنہ کرتے ہوئے وہاں پر کئے گئے حفاظتی انتظامات اور سی سی ٹی وی کیمروں سے متعلق جانکاری حاصل کی۔ اس موقع پر سی وی آنند نے اپنے ماتحت عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا اور گنیش وسرجن سے متعلق تمام تفصیلات حاصل کرتے ہوئے لاء اینڈ آرڈر کی برقراری کیلئے موثر انتظامات کی ہدایت دی۔ واضح رہے کہ 28 ستمبر کو گنیش وسرجن کے موقع پر مرکزی جلوس نکالا جاتا ہے جس کیلئے حیدرآباد سٹی پولیس نے سیکیوریٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں۔ب