کمل ناتھ کا خون بہے گا : سابق بی جے پی رکن اسمبلی

   

Ferty9 Clinic

مدھیہ پردیش میں سابق بی جے پی ایم ایل اے سریندر ناتھ سنگھ کو اُن کے اس ریمارک پر گرفتار کرلیا گیا کہ ’’سڑکوں پر خون بہے گا، اور وہ خون (چیف منسٹر) کمل ناتھ کا ہوگا‘‘۔ سریندر کو بعد میں ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ تاہم، اس ریمارک پر کانگریس ایم ایل ایز کے احتجاج پر ریاستی اسمبلی کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی ہوئی۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش نے کہا کہ اس (سریندر سنگھ کے ریمارک) سے بی جے پی کا کلچر ظاہر ہوتا ہے۔