بھوپال۔ 15جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کمل ناتھ نے مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر مرکز کی نریندر مودی حکومت کی نکتہ چینی کی ہے ۔ مسٹر کمل ناتھ نے اس سلسلے میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے ‘روزگار غائب، بے روزگاری عروج پر، نوکریاں غائب، مہنگائی شرح عروج پر، اشیا ئے خوردنی مہنگی، سبزی دال کھانے کا تیل پیاز سب مہنگی، گرتی جی ڈی پی، تجارت تباہی کے دہانے پر’۔ انہوں نے لکھا ہے ‘اب بھی حقیقی مسائل پر توجہ نہیں ۔ اب بھی ملک کے شہریوں کو گمراہ کرنے کا کام جاری ہے ۔