کمل ناتھ کے پوسٹر، کانگریس کا ملزمینکے خلاف کارروائی کا مطالبہ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں کچھ مقامات پر لگائے گئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے پوسٹروں کے سلسلے میں کانگریس نے آج وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے پوسٹر لگانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سابق ریاستی صدر ارون یادو نے اپنے ٹوئٹ میں الزام لگایا کہ بی جے پی کی طرف سے کمل ناتھ کے قابل اعتراض پوسٹر لگانا ظاہر کرتا ہے کہ بی جے پی میں گھبراہٹ ہے ۔ اقتدار جاتا دیکھ کر غصے کے عالم میں قابل اعتراض پوسٹر لگوا رہے ہیں۔انہوں نے چیف منسٹر چوہان سے پوسٹر لگانے والوں کو فوری گرفتار کرنے اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف کمل ناتھ کے میڈیا ایڈوائزر پیوش ببیلے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کمل ناتھ کے قابل اعتراض پوسٹر لگا کر بی جے پی نے دکھایا ہے کہ وہ سیاست کے کسی بھی نچلے درجے تک جا سکتی ہے ۔